ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / یادو سنگھ معاملہ میں سی بی آئی سرگرم ، کئی مقامات پر چھاپے ماری

یادو سنگھ معاملہ میں سی بی آئی سرگرم ، کئی مقامات پر چھاپے ماری

Sun, 26 Feb 2017 11:03:27  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ، 25؍فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )اتر پردیش میں یادو سنگھ معاملہ ایک بار پھر سرخیوں میں آ گیا ہے۔ہفتہ کو سی بی آئی کی ٹیم نے یادو سنگھ کی بیوی کسم لتا کی تلاش میں دہلی سمیت اتر پردیش میں کئی مقامات پر چھاپے ماری کی ہے۔نوئیڈا اتھارٹی اور جمنا ایکسپریس وے کے سابق چیف انجینئر یادو سنگھ پر پیچ کسنا شروع ہو گیا ہے،یادو سنگھ کی بیوی کسم لتا کی تلاش میں سی بی آئی نے کئی شہروں میں چھاپے ماری کی ہے، دہلی اور کانپور میں یادو سنگھ کے رشتہ داروں کے یہاں سی بی آئی نے چھاپہ ماری کرتے ہوئے کئی گھنٹے پوچھ تاچھ کی اور موقع پر ملے تمام لوگوں سے گہرائی سے تفتیش کی۔اس دوران کسم لتا کے بیرون ملک فرار ہونے کے خدشہ کا اظہار کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، نوئیڈا کے ہوئے گھوٹالے میں یادو سنگھ کی 27؍فروری کو لکھنؤ کورٹ میں پیشی ہونے والی ہے، نوئیڈا کے مشہور ٹینڈر گھوٹالے میں یادو سنگھ سمیت اتھارٹی کے 9 افراد کو ڈاسنا جیل میں بند کیا گیا ہے، اس معاملے میں یادو سنگھ کی بیوی کسم لتا کو بھی ملزم بنایا گیا ہے۔وہیں سی بی آئی کی عدالت نے کسم لتا کی جائیدادکے خلاف قرقی کے احکامات جاری کررکھا ہے۔واضح رہے کہ کروڑوں روپے کے گھوٹالے میں ملوث یادو سنگھ معاملے کی تحقیقات میں مصروف سی بی آئی کی ٹیم نے گزشتہ دنوں لکھنؤ سے ایک نوجوان کو حراست میں لیا تھا، سی بی آئی نے یادو سنگھ کے نوئیڈا کے سیکٹر- 51کے ایک فلیٹ اور آگرہ کے تین فلیٹوں کو سیج کر دیاہے ۔وہیں گزشتہ 16؍جنوری کو نوئیڈا اتھارٹی کے اثرورسوخ والے انجینئر رہے یادو سنگھ کی بنائی 19.92کروڑ کی املاک کو انکم ٹیکس محکمہ کی ٹیم نے قبضہ کر لیا تھا۔


Share: